Wednesday 27 June 2012

لڑکوں کے مسائل اور ان کا حل

www.hashimclinic.blogspot.com 


لڑکوں کے مسائل اور ان کا حل 

جب بچہ لڑکا یا لڑکی بالغ ہوتا ہے تو اس میں بہت سی جنسی اور جسمانی تبدیلیاں ہوتی ہے- مثلا دونوں کو زیر ناف اور بغلوں میں بال آنا شروع ہو جاتے ہیں- لڑکوں کو چہرے پر بال یعنی داڑھی آنے لگتی ہے اور لڑکیوں کی چھاتی میں ابھار آنے لگتا ہے- لڑکوں میں منی بننے کی رفتار تیز ہو جاتی ہے جس کی وجہ سے ان میں جنسی شہوت زیادہ ہو جاتی ہے- اور انہیں احتلام ہونے لگتا ہے اسی طرح لڑکیوں کو ماہواری کا خون آنا شروع ہو جاتا ہے- 

 

جیسا کے یہ سب کچھ نارمل ہے ایک انسانی زندگی ان ادوار سے ہو کر ہی گزرتی ہے- لڑکا یا لڑکی ان سارے مراحل میں سے ہو کر ہی گزرتے ہیں- اور اس میں کوئی پریشانی والی بات نہیں ہے- منی جب بننے لگتی ہے تو وہ ذکر penis کے نیچے والی تھیلی میں جمع ہوتی رہتی ہے لیکن منی کو مستقل طور پر محفوظ تو نہیں کیا جا سکتا اس لیے جب تھیلی مکمل بھر جاتی ہے تو زائد منی کو تو نکلنا ہی نکلنا ہے تو وہ احتلام کی صورت میں نکل جاتی ہے-اور یہ ایک صحتمند جسم کی نشانی ہے- یہ سارا عمل بکل اسی طرح ہوتا ہے جس طرح آپ ایک گلاس میں اس کی حد سے زیادہ پانی نہیں ڈال سکتے اگر آپ ایسا کریں گے تو پانی گلاس میں سے گرنے لگے گا اسی طرح جب لڑکوں کی منی والی تھیلی بھر جاتی ہے تو زائد منی خارج ہو جاتی ہے پھر اس کی جگہ دوبارہ منی بننے لگتی ہے اور دوبارہ سٹور ہو جاتی ہے- اور یہ عمل اسی طرح چلتا رہتا ہے- 

 

اسی طرح لڑکیوں کے ساتھ بھی ہوتا ہے ماہواری میں خون آنا ایک نارمل لڑکی کے لیے بہت ضروری ہے- یہ خون لڑکی کے رحم میں سے آتا ہے- جب لڑکی بالغ ہوتی ہے تو اس کے رحم میں بھی eggs بننے لگتے ہیں لیکن کیونکہ لڑکی شادی شدہ نہیں ہوتی اس لیے رحم میں ابھی ان eggs کی ضرورت نہیں ہوتی تو وو خون کی صورت میں خارج ہو جاتے ہیں جن لڑکیوں کو ماہواری کا خون نہیں آتا ان کی ذہنی پریشانی اور تکلیف کا اندازہ آپ نہیں لگا سکتے- جب ماہواری کا خون آتا ہے تو جسم ہلکا پھلکا ہو جاتا ہے اور چہرہ کھلا کھلا سا لگنے لگتا ہے- اب شائد آپ یہ سوچ رہے ہو کے خون تو شادی شدہ لڑکیوں کو بھی اتا ہے تو اس کا شادی کے ساتھ کیا تعلق ہوا ؟


 

جی ہاں بلکل خون شادی شدہ لڑکیوں کو بھی آتا ہے لیکن آپ نے غور کیا ہو گا کے جب عورت کو حمل ٹھرتا ہے تو اسے خون آنا بند ہو جاتا ہے بلکہ حمل ٹہرنے کی ایک نشانی یہ بھی دیکھی جاتی ہے کہ خون آنا بند ہو گیا ہے- مرد کے sperms عورت کے رحم میں جا کر eggs کے ساتھ ملتے ہیں تو پھر eggs ضایع نہیں ہوتے اور حمل ٹھہر جاتا ہے- 


 

اب آپ نے میری ان سب باتوں سے کیا اندازہ لگایا ہے ؟ 


میں آپ کو یہی بتانا چاہتا ہوں کہ یہ سب نارمل ہے اور اس میں گھبرانے  ، پریشان ہونے یا اسے خود پر سوار کرنے کی کوئی ضرورت  نہیں ہے- اب ہوتا اس طرح ہے کہ ہمارے ہاں لڑکا یا لڑکی جب بالغ ہوتے ہیں تو انہیں جنسی تعلیم دینے والا کوئی نہیں ہوتا - اور نہ ہی وہ اپنی ان جنسی تبدیلیوں کو سمجھ پاتے ہیں اور پریشانی کا شکار ہو جاتے ہیں البتہ زیادہ تر لڑکیوں کو تو ان والدہ سمبھال لیتی ہیں لیکن لڑکوں کو جب بلوغت میں احتلام ہونا شروع ہوتا ہے تو اس سے جسم تھکاوٹ محسوس کرتا ہے 

 

اور علم نہ ہونے کی وجہ سے لڑکا پریشان ہو جاتا ہے اس مسلے کا حل ڈھونڈنے کے لیے اسے اپنے دوست ہی بہترین ذریعہ نظر آتے ہیں- لیکن ایک ہم عمر دوست کیا سمجھا سکتا ہے یا کیا مسلہ حل کر سکتا ہے لڑکے کو آخری حل دیواروں پر لگے ہوۓ نیم حکیموں کے جنسی اشتہارات ہی نظر آتے ہیں- 

 

جب لڑکا ان لوگوں کے پاس جاتا ہے تو نیم حکیم لڑکے کی کم علمی کا فائدہ اٹھاتے ہیں اور اس کے ذہین میں یہ بات بٹھا دیتے  ہیں کہ وہ بیمار ہے- اس طرح نوجوان خود کو بیمار سمجھنے لگتا ہے اور تنہائی کا شکار ہو جاتا ہے کچھ نوجوان تو اس بات کو اس حد تک خود پر سوار کرتے ہیں کہ وہ خود کو نامرد سمجھنے لگتے ہیں اور شادی سے گھبراتے ہیں- مرد اور نا مرد کی اصطلاح بھی انہی نیم حکیموں کی ایجاد کی ہوئی ہے- جب کہ مرد مرد ہوتا ہے عورت عورت ہوتی ہے مرد نہ مرد کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا - اگر کسی مرد یا عورت کو ہارمون کی کمی بیشی کی وجہ سے کوئی مسلہ ہو بھی جاتا ہے تو کیا وہ نہ مرد یا نہ عورت ہو جاتی ہے 

 

ایسا بلکل بھی نہیں ہے پیارے قارئین یہ باتیں صرف نا سمجھ لوگوں سے پیسے بٹورنے کا ایک ذریعہ ہے جس سے انسان کا پیسہ اور وقت دونو ہی برباد ہوتے ہیں کچھ نوجوان تو ان نیم حکیموں کی باتوں میں آ کر انہی کو اپنا مسیحا سمجھ لیتے ہیں- اور ان سے علاج کروانے کے لیے کہی سے بھی پیسوں کا انتظام کرتے ہیں اور اس کے بدلے میں یہ نیم حکیم انہیں سٹیراییڈز دے دیتے ہیں جس سے فائدہ تو نہیں ہوتا البتہ نقصان پورا کا پورا ہوتا ہے- اس لیے میرا آپ کو یہی مشورہ ہے کے اگر خدا نہ خواستہ آپ کو کوئی جنسی مسلہ ہو بھی تو صرف اور صرف کسی اچھے یورالوجسٹ سے رابطہ کریں- 

 

پرانے زمانے میں حکیم چلتے تھے کیونکہ تب یہ جدید طریقہ علاج دریافت نہیں ہوا تھا اس لیے خود کو اور اپنے عزیزوں کو ان دو نمبر حکیموں سے بچاین - 

 

 

 

اپنے  ایسے شریف دوستوں یا رشتہ داروں کو یہ Blog 

پڑھنے کا مشوره ضرور دیں جو شرم کی وجہ سے جنسی مسائل نہیں سیکھ پاتے یا شرم محسوس کرتے ہیں-

اپنے قیمتی مشوروں ، یا مسائل کے حل کے لیے comment ضرور کریں اور daily up dates کے لیے ممبر بنیے-

5 comments:

  1. i just saw ur work and i am very happy to see such a useful information keep it up.

    ReplyDelete
  2. very nice i like it.Wish you all the best.

    ReplyDelete
  3. Nice,thanks a lot for this information

    ReplyDelete
  4. Nice,thanks a lot for this information

    ReplyDelete