Thursday 28 June 2012

انزال کے چار طریقے

www.hashimclinic.blogspot.com 


انزال کے چار طریقے 

جیسا کے میں نے پچھلے ٹوپک میں اس بات کا ذکر کیا تھا کے مرد جب بالغ ہوتا ہے تو اس میں منی بننے لگتی ہے اور 16 سے 18 سال کے درمیان منی بننے کی رفتار نسبتا تیز ہو جاتی ہے- اور اس میں آسودگی حاصل کرنے کے لیے جنسی عمل کی خواھش بڑھ جاتی ہے- اور مرد اس جنسی آسودگی کے حصول کے لیے کوشش کرتا رہتا ہے- کیونکہ کے منی کو محفوظ نہیں کیا جا سکتا اس لیے منی کا اخراج ہو جاتا ہے اور اس کے اخراج سے لطف حاصل ہوتا ہے چاہے اخراج کسی بھی طریقے سے ہو- عام طور پر منی خارج کرنے کے چار طریقے ہیں-  کچھ جائز ہیں کچھ حرام کچھ شعوری اور کچھ غیر شعوری ہم سب ٹوپیکس  پر بات کریں گے- 

منی semen کے اخراج کے چار طریقے ہیں

1 شادی

2 احتلام

3 خود لذّتی ( masturbation )          

4 زنا 

ہر نوجوان مرد ان چار طریقوں میں سے جنسی آسودگی حاصل کرنے کے لیے کوئی نہ کوئی طریقہ ضرور اختیار کرتا ہے لیکن مجھے تلاش ہے ایسے نوجوان کی جس نے آج تک ان میں سے کوئی طریقہ اختیار نہ کیا ہو اس نوجوان کا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں لکھوایا جائے گا-

شادی 

منی semen کے اخراج اور جنسی آسودگی حاصل کرنے کا حلال اور سب سے بہترین ذریعہ شادی ہے- ہمیشہ یاد رکھیے کہ حلال میں برکت کے ساتھ ساتھ سکون بھی شامل ہوتا ہے- اسی لیے ہمارا اسلام ہمیں سکھاتا ہے کہ جب بچہ بالغ ہو جائے تو فورا اس کی شادی کی کوشش شروع کر دو- اس سے ایک طرف تو انسان گناہوں سے بچ جاتا ہے اور ذہنی طور پر بھی پر سکون ہو جاتا ہے- 

بیوی سے مباشرت صرف فرج  vagina میں ہی کی جاتی ہیں اور اسلام صرف اسی چیز کی اجازت دیتا ہے مقعد Anus میں بیوی کے ساتھ مباشرت کرنا قطعا طور پر حرام اور گناہ کا کام ہے- اس سے مرد کو بہت سی جنسی بیماریاں لاحق ہونے کا خطرہ ہوتا ہے اور بیوی کی صحت بھی بگڑنے کا اندیشہ ہوتا ہے مغرب میں تیس فیصد مرد کبھی نہ کبھی اپنی بیوی سے مقعد میں مباشرت کر لیتے ہیں- اور یاد رہے کے مباشرت کے بعد دونوں میاں بیوی پر غسل فرض ہو جاتا ہے- چاہے منی خارج ہو یا نہ ہو- شادی بھی کسی عورت کے ساتھ ہی ہونی چاہیے مغرب میں تو مرد کی مرد کے ساتھ شادی کا رواج بھی چل نکلا ہے اور وہاں یہ ایک عام بات ہے لیکن اسلام میں اس کی بلکل بھی اجازت نہیں ہے اور یہ بہت ہی حرام اور گناہ کا کام ہے بد قسمتی سے ہمارے ہاں بھی کچھ ایسے لوگ پاے جاتے ہیں جو مرد کے ساتھ مباشرت کرنے کو عورت کی نسبت زیادہ اہمیت دیتے ہیں- 


اگلے تینوں ٹوپیکس کے لیے روزانہ وزٹ کریں یہ بلوگ روزانہ اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے 


 

1 comment: