Tuesday 19 June 2012

پہلا صفحہ

Post 1
شکریہ

 

میں اپنے  بہترین دوست ڈاکٹر جناب ملک داود صاحب کا بے حد مشکور ہوں جنھوں نے اس تحریر کا ایک ایک لفظ پڑھا اور اسے approve کیا کے میں اسے آپ لوگوں تک deliver کر سکوں-

 اور  اپنے دوست جناب  سلمان حفیظ بٹ صاحب کا بے حد مشکور ہوں جنھوں نے مجھے مفید معلومات فراہم کیں. جو اس کتاب کا حصّہ بنیں.

اپنے عزیز دوست جناب چوہدری عمیر ( لندن ) کا تہ دل سے شکر گزر ہوں جنہوں نے مجھے قیمتی کتب ارسال کیں. جن سے میرے علم میں اضافہ ہوا.

اپنے دوستوں ماہر نفسیات جناب پروفیسر ارسلان اور جناب پروفیسر عثمان شافی جن پر مجھے فخر ہے ، کا خاص طور پر ممنون ہوں جنھوں نے مجھے بہت مفید معلومات فراہم کیں

 

حرف آغاز 

پاکستان میں چونکہ ہمارے نوجوانوں کو جنسی تعلیم نہیں دی جاتی جب کہ یہ معاملہ ہے بھی بہت حساس-

ہمرے نوجوان بہت سی غلط فہمیوں کا شکار پاے جاتے ہیں اس کی بری وجہ گلیوں اور بازاروں میں لگی وہ پوسٹرز ہیں جو یہ دعوا کرتے ہیں کے آپ کو ایک دیں میں نوجوان بنا دیں گے آپ کی کھوئی ہی طاقت بھال ہو جائے گی- اپنی جوانی پھر سے واپس حاصل کیجیے وغیرہ وغیرہ-

جب کے ایسا ہوتا کچھ بھی نہیں ہے- اور ہمارے نوجوان بغیر کسی تصدیق کے اور بغیر کسی بیماری میں ان نام نہاد حکیموں کے ہاتھ چڑھ جاتے ہیں اور اپنا قیمتی پیسہ اور وقت دونوں برباد کرتے ہیں- 

اس Blog کو بنانے کا میرا ایک مقصد یہ بھی ہے کہ اپنے نوجوان نسل کو آسان طریقے بہتر اور معیاری جنسی تعلیم دی جائے- تا کے وو اپنے جنسی مسائل کو بہتر طور پر حل کر سکیں- اور صحیح اور غلط کا فرق معلوم کر سکیں- 

پاکستان میں اس موضوع پر معیاری کتب موجود ہی نہیں ہیں- اور جو ہیں وہ بلکل بکواس قسم کی ہیں- جس سے نوجوانوں کو فائدہ تو کوئی نہیں ہوتا البته وو غلط راہ پر چل پرتھے ہیں- 

شائد کچھ لوگوں کو میری یہ کوشش بھی بری لگے اور وہ اسے بھی فحاشی کا نام دیں - لیکن میں آپ سے یہ پوچھنا چاہتا ہوں - کہ اگر ہم مسائل کا حل تلاش نہیں کریں گے اپنے نوجوانوں کو صحیح تعلیم نہیں دیں گے تو مسائل حل کس طرح ہوں گے ہمارا بھٹکا ہوا نوجوان کیسے رہ راست پر آئے گا- اس لیے ان مسائل کا حل ڈھونڈنا اور نوجوانوں کو تعلیم دینا نہایت ضروری ہے-

کیونکہ internet آج کے دور میں تیز ترین communication کا ذریع ہے اس لیے میں نے اسے استعمال کیا ہے- تا کے جو لڑکیاں اور لڑکے وقت نہیں نکال سکتے یا شرم کی وجہ سے اپنے مسائل کا ذکر بھی نہیں کرتے وہ اس online Book سے فائدہ حاصل کریں - امید ہے آپ اسے پسند کریں گے- 

 

 

اپنے  ایسے شریف دوستوں یا رشتہ داروں کو یہ blog پڑھنے کا مشوره ضرور دیں جو شرم کی وجہ سے جنسی مسائل نہیں سیکھ پاتے یا شرم محسوس کرتے ہیں-
اپنے قیمتی مشوروں ، یا مسائل کے حل کے لیے comment ضرور کریں اور daily up dates کے لیے ممبر بنیے-

 

1 comment:

  1. How to register and get a matchpoint - stillcasino.com
    Betting Odds: If the game's a winner, the bk8 bettor places a wager matchpoint on the total winnings, not the sum. The payout for the 온카지노 bet will not be calculated

    ReplyDelete