Monday 18 June 2012

پہلا صفحہ

 POST 1

1 : شکریہ 

میں اپنے  بہترین دوست ڈاکٹر جناب ملک داود صاحب کا بے حد مشکور ہوں جنھوں نے اس تحریر کا ایک ایک لفظ پڑھا اور اسے approve کیا کے میں اسے آپ لوگوں تک deliver کر سکوں-

 اور  اپنے دوست جناب  سلمان حفیظ بٹ صاحب کا بے حد مشکور ہوں جنھوں نے مجھے مفید معلومات فراہم کیں. جو اس کتاب کا حصّہ بنیں.

اپنے عزیز دوست جناب چوہدری عمیر ( لندن ) کا تہ دل سے شکر گزر ہوں جنہوں نے مجھے قیمتی کتب ارسال کیں. جن سے میرے علم میں اضافہ ہوا.

اپنے دوستوں ماہر نفسیات جناب پروفیسر ارسلان اور جناب پروفیسر عثمان شافی جن پر مجھے فخر ہے ، کا خاص طور پر ممنون ہوں جنھوں نے مجھے بہت مفید معلومات فراہم کیں. 

 

حرف آغاز 

   زندگی میں کچھ نہ کچھ حاصل کرنے کے لیے محنت کرنا پڑتی ہے یا سیکھنا پڑتا ہے- اسی طرح ایک اچھی بیوی یا اچھا شوہر بننے کے لیے بھی سیکھنا پڑتا ہے- لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ ہمارا معاشرہ ہمیں ان چیزوں کے بارے میں سیکھنے کی اجازت نہیں دیتا- اور ان چیزوں کا علم نہ ہونے کی وجہ سے بہت سے ازدواجی رشتے تلخیوں کا شکار ہو جاتے ہیں- اور نوبت رشتے ٹوٹنے تک بھی پوھنچ جاتی ہے -

ان جنسی علوم کو سیکھنے یا سکھانے والا کوئی ادارہ بھی نہیں ہے اور ماں باپ جن کا فرض ہے کے وہ یہ تعلیم اپنے بچوں کو ایک مناسب وقت آنے پر ضرور دیں تا کہ ان کے بچے ایک خوشحال زندگی گزار سکیں- 

لیکن ماں باپ بھی شرم کی وجہ سے اپنی اولاد کی جنسی تربیت نہیں کر پاتے- جس کی وجہ سے باز وقت اولاد جنسی بی رہ روی کا شکار بھی ہو جاتی ہے اور شرم اور خوف کی وجہ سے اپنے ماں یا باپ دونوں میں سے کسی سے بھی ذکر تک نہیں کرتے- اس online book کو لکھنے کا ایک مقصد یہ بھی ہے کے خواتین آسانی سے جنسی تعلیم حاصل کر سکیں- اور بنا کسی خوف یا شرم کے اپنے جنسی مسائل کا حل خود تلاش کر سکیں- 

اور مجھے یقین ہے کے اگر مردوں کی طرح خواتین کو بھی ضروری جنسی تعلیم دی دی جائے تو نہ صرف مردوں کو کوئی جنسی مسلہ پیش ہے گا بلکہ عورت بھی اپنے جنسی مسائل کا حل خود تلاش کر لے گی- اور اس طرح ازدواجی زندگی بہت خوشگوار ہو جائے گی اور گھر جنّت کا نمونہ ثابت ہو گا-

لیکن کچھ لوگ میرے اس خیال اور کوشش کے خلاف بھی ہیں جن کا کہنا یہ ہے کہ عورت یا مرد کو اس قسم کی کسی تعلیم کی ضرورت نہیں ہے- وہ بهتر طور پر جانتے ہیں کہ انہیں کیا کرنا ہے- 

میں  آپ سے کہتا ہوں کہ آپ اس پوری کتاب کا جائزہ لیں اور مجھے ایمانداری سے بتایں کہ آپ اس کتاب کے پڑھنے سے پہلے اس میں بتائی گئی کتنی باتوں سے اگاہ تھیں- 

بنیادی طور پر یہ کتاب عورتوں کے لیے ہے لیکن اگر مرد حضرات بھی اس کتاب کو پڑھیں تو وہ بہتر طور پر جان پائیں گے کے کس طرح اپنی شریک حیات کی جنسی ضروریات کو پورا کر سکتے ہیں- اور کس طرح اپنی خواھشات کی تکمیل کروا سکتے ہیں- میں نے کوشش کی ہے کہ عورتوں کے ہر جنسی مسلے کا حل اس کتاب کی daily updates میں بیان کروں لیکن اگر پھر بھی آپ کا کوئی مثلا رہ جائے تو آپ مجھے میل کر سکتی ہیں-

یقین جانیے جنسی تعلیم ہمارے ماشرے کی تربیت کے لیے بہت ضروری ہے - آپ اپنے ماشرے میں دیکھیں اور غور کریں کتنی عورتوں کے گھر اجڑتے ہیں کتنے لوگوں کے گھر ٹوٹتے ہیں- اور ذرا ان کی وجہ بھی تلاش کریں تو آپ کو صرف تعلیم کی کمی ہی نظر ہے گی- 

میں امید کرتا ہوں کہ یہ کتاب آپ کی زندگی میں ایک بہتر تبدیلی لیے گی- اور آپ کو اس سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملے گا - اور آپ کی زندگی جنّت بن جائے گی انشالہ-

 

 

اپنے  ایسے شریف دوستوں یا رشتہ داروں کو یہ blog پڑھنے کا مشوره ضرور دیں جو شرم کی وجہ سے جنسی مسائل نہیں سیکھ پاتے یا شرم محسوس کرتے ہیں-
اپنے قیمتی مشوروں ، یا مسائل کے حل کے لیے comment ضرور کریں اور daily up dates کے لیے ممبر بنیے-

 


No comments:

Post a Comment