Tuesday 3 July 2012

جریان

www.hashimclinic.blogspot.com 


جریان 

 

مردوں کو پیشاب یا پا خانہ سے پہلے یا بعد میں ذکر penis میں سے سفید رنگ کا مادہ خارج ہوتا ہے اسے ان نیم حکیموں کی زبان میں جریان کہتے ہیں- اسے نیم حکیم بہت ہی بری بیماری کا نام دیتے ہیں جب کے ایسا کچھ نہیں ہے اس کی کوئی حقیقت نہیں ہے- حکیموں کے مطابق یہ ایک خطر ناک بیماری ہوتی ہے اور اس کا علاج کرواے بغیر شادی نہیں کی جا سکتی اور یہ مرد کو جنسی لحاظ سے کمزور تر کر دیتا ہے وغیرہ وغیرہ جب کے ان سب باتوں کا حقیقت سے دور دور تک کوئی واسطہ نہیں ہے- اس کی حقیقت صرف اتنی سی ہے کہ جب مرد پیشاب یا پا خانے  کے لیے زور لگاتا ہے تو اس کے Urethral gland میں سے زور لگانے کی وجہ سے ایک سفید رنگ کا مادہ نکلتا ہے اور یہ کوئی بیماری نہیں ہے میڈیکل سائنس کے لحاظ سے اس مادے کا نام نہاد جریان سے کوئی واسطہ نہیں ہے نہ ہی یہ کوئی کمزوری کی علامت ہے اور نہ ہی اسے علاج کی ضرورت ہوتی ہے- 

 

 

قطرے 

 

اس کے بارے میں سب سے زیادہ حالت فہمیاں پی جاتی ہیں اور یہ نیم حکیموں کا پیسے بٹورنے کا سب سے برا اور کامیاب طریقہ کار ہے- پہلے یہ جان لیں کہ قطرے هوتے کیا ہیں ان کی حقیقت کیا ہے اور یہ آتے کیوں ہیں آپ کی ساری غلط فہمیاں دور ہو جائیں گی- 

 

مرد کے ذکر penis میں سے ایک رطوبت خارج ہوتی ہے جو تھوڑی تھوڑی کر کے یعنی قطرہ قطرہ خارج ہوتی ہے اس لیے اسے قطرے آنا کہتے ہیں- یہ قطرے آتے کب ہیں کیا آپ نے کبھی اس کے بارے میں سوچا ہے ؟ 

 

جب کوئی  مرد یا نوجوان خصوصا غیر شادی شدہ کسی سیکس کے بارے میں سوچتا ہے یا کوئی ننگی تصویر دیکھتا ہے یا کسی خوبصورت  عورت یا پھر انٹر نیٹ پر ننگی سائٹس دیکھتا ہے تب اس کے ذکر میں سے سفید مادہ قطرہ قطرہ خارج ہوتا ہے اور نوجوان کو اس کے بارے میں علم نہیں ہوتا ہے اس لیے وہ ان حکیموں کے ہتھے چڑھ جاتا ہے جو اسے ایک خطرناک بیماری بتاتے ہیں- لیکن آپ ذرا سوچیں کے یہ قطرے تب ہی کیوں نکلتے ہیں جب آپ سیکس کے بارے میں سوچتے ہیں یا کوئی ننگی تصویر دیکتھے ہیں تو اس کا جواب یوں ہے کہ قدرت نے انسان کے لیے ہر طرح سے اس کی ضروریات کی خیال رکھا ہے جب آپ کے سیکس کے بارے میں سوچتے ہیں تو ظاہر سی بات ہے اس سے اگلا عمل مباشرت کا ہی ہوتا ہے جس کی وجہ سے آپ کے ذکر سے چند قطرے خارج هوتے ہیں جو آپ کے ذکر کے اگلے حصّے کو لیس دار یا چکنا کر دیتے ہیں اور یہ اس لیے ہوتا ہے تا کے آپ کو دخول میں آسانی ہو- اور جنس مخالف یعنی آپ کی بیوی کو تکلیف نہ ہو بلکہ وہ لطف اندوز ہو سکے- جدید تحقیق سے ثابت ہو چکا ہے کہ یہ رطوبت کسی بھی طرح سے نقصان دہ نہیں ہے-

 

 

 

اپنے آیسے دوستوں یا رشتے داروں کو یہ Blog پڑھنے کا مشورہ ضرور دیں جو شرم کی وجہ سے جنسی مسائل نہیں سیکھ پاتے یا شرم محسوس کرتے ہیں- 

اپنے قیمتی مشوروں اور مسائل کے حل کے لیے Comment ضرور کریں اور daily updates کے لیے ممبر بنیے-

6 comments:

  1. kia is se apke zakar ki akrao ya tnao me koi frq pdta hai?

    ReplyDelete
  2. Or kuch Bhi bataye is k bare men

    ReplyDelete
  3. agar ye aaate hon to iss ka koi elaj nai hai

    ReplyDelete
    Replies
    1. This comment has been removed by the author.

      Delete
  4. میں جب بھی پیشا ب کروں تو ساتھ میں منی کے قطرے آتے ہیں اور یہ قطرے سفید رنگ کے ہوتے ہیں اور مجھے بہت کمزوری بھی محسوس ہوتی ہے اس کا علاج کیا ہو سکتا ؟؟

    ReplyDelete