Saturday 23 June 2012

جسمانی نشونما

 

www.hashimclinic.blogspot.com 

 

انسان پیدا ہوتے ساتھ ہی بھرپور مرد یا عورت نہیں بن جاتا بلکہ انسانی زندگی مختلف مراحل میں سے گزرتی ہے- انسانی زندگی کے عام طور پر تین درجےھوتے ہے- 

1 : بالک پن   2 : بچپن   3 : بلوغت 

بالک پن 

 

بالک پن بچے کی ابتدائی زندگی کا نام ہے- ایک نارمل بچہ تقریبا دو سو اسسی دن بعد پیدا ہوتا ہے- اور اپنی افزایش کا عمل ماں کے پیٹ میں ہی مکمل کرتا ہے- یہ عرصۂ 5 سے 6 سال تک کا ہوتا ہے- اور اس دور میں بچہ بہت تیزی سے وزن اور قد بڑھاتا ہے -


بچپن 

 

لڑکوں کے لیے 6 سے 14 سال کا عرصۂ اور لڑکیوں کے لیے 6 سے 12 سال کا عرصۂ بچپن کا زمانہ کہلاتا ہے- اس دور میں بھی بچوں کے قد اور وزن میں اضافہ ہوتا رہتا ہے لیکن اس کی رفتار بالکپن کے زمانے کی نسبت قدرے کم ہوتی ہے- ابتدا میں تو لڑکوں کی نشونما کی رفتار لڑکیوں سے تیز ہوتی ہیں لیکن 10 سال کی عمر کے بعد لڑکیوں کی جسمانی نشونما کی رفتار لڑکوں کے مقابلے میں کہی حد تک تیز ہو جاتی ہے- 


بلوغت 

 

لڑکیاں لڑکوں کی نسبت جلدی بالغ ہو جاتی ہیں- لڑکوں کی نسبت لڑکیوں کی بلوغت کا دور دو سال پہلے ہی شروع ہو جاتا ہے- لڑکیوں کی بلوغت کی ابتدا عموما 12 سال کی عمر میں ہو جاتی ہے اور لڑکوں کے لیے تقریبا 14 کی عمر بلوغت کی ہوتی ہے- لیکن باز اوقات لڑکیاں 9 سال کی عمر میں ہی بالغ ہو جاتی ہیں- ایک بار 10 سال کی بچی ماں کے روپ میں دیکھی گئی ہے- یعنی باز گرم علاقوں میں بچے جلد ہی بلوغت کی عمر کو پوھنچ جاتے ہیں- اسی طرح عریانی ، فحاشی اور بے حیائی کے ماحول میں بھی بچے ایک دو سال پہلے ہی بالغ ہو جاتے ہیں- اسی لیے مغربی ممالک میں بچے نسبتا جلد بالغ ہو جاتے ہیں- 

بلوغت کی عمر میں بچوں کے جسمانی ساخت ،وزن ،قد ،اور اعضا  کی تبدیلی اور نشونما میں تیزی سے اضافہ ہوتا ہے- اس دور میں ہی بچوں کی جسمانی ساخت میں اس قسم کی تبدیلیاں ہوتی ہیں جس سے مرد اور عورت میں فرق واضح ہو جاتا ہے- لڑکوں کے چہرے پر بال آنا شرو ہو جاتے ہیں لڑکیوں کی چھاتیاں ابھرنے لگتی ہیں- اور دونوں کی بغلوں کے علاوہ شرم گاہوں پر بھی بال آنا شروع ہو جاتے ہیں- لڑکیوں کو ماہواری کا خون آنا شروع ہو جاتا ہے اور لڑکوں کو احتلام ہونا شروع ہو جاتا ہے- اس دور میں لڑکیاں لڑکوں کی نسبت زیادہ دلکش اور خوبصورت نظر آتی ہیں- اب دونوں جنسی اور ازدواجی فرائض ادا کرنے کے قابل ہو جاتے ہیں- 

تازہ ترین ریسرچ کے مطابق مغربی ممالک امریکہ اور یورپ میں لڑکیوں میں بلوغت کا آغاز 8 سے 13 سال کی عمر میں چھاتیوں کے ابھار ابھرنے سے ہوتا ہے-اس دوران ان کولہے اور سرین ( hips and buttocks ) بھی بڑھنے لگتے ہیں-  اور ان کے شرم گاہوں پر بال آنا شروع ہو جاتے ہیں اس کے دو سال بعد ان کی بغلوں میں بھی بال آنا شروع ہو جاتے ہیں اور 13 سال کی عمر میں پہلی ماہواری شرو ہو جاتی ہے لیکن وہ حاملہ تب تک نہیں ہوتیں جب تک ovulation شروع نہیں ہو جاتی اور یہ عموما پہلی ماہواری کے دو سال بعد شروع ہوتی ہے- 

لڑکوں میں بلوغت کے دور کے بعد penis کا size بڑھنا شروع ہو جاتا ہے اور پھر شرم گاہ پر بال آنا شروع ہو جاتے ہیں اس کے دو سال بعد لڑکوں کی منی میں موجود نطفہ پختہ ہونا شروع ہو جاتا ہے جس سے بچہ پیدا کیا جا سکتا ہے- عموما لڑکے احتلام کی عمر سے پہلے ہی ہاتھ سے منی نکالنا شرو کر دیتے ہیں اور اس کے ساتھ ہی انہیں احتلام بھی شرو ہو جاتا ہے - اس دور میں جنس مخالف میں بے پناہ کشش محسوس ہوتی ہے اور جنسی بے راہ روی کا شکار ہونے کا شدید خطرہ پیدا ہو جاتا ہے اس عمر میں بچے کو اپنے والدین کی شدید محبّت اور رہنمائی درکار ہوتی ہے- تا کے بچے کو جنسی بے رہ روی کا شکار ہونے سے بچایا جا سکے- 

 

 

 

اپنے  ایسے شریف دوستوں یا رشتہ داروں کو یہ Blog 

پڑھنے کا مشوره ضرور دیں جو شرم کی وجہ سے جنسی مسائل نہیں سیکھ پاتے یا شرم محسوس کرتے ہیں-

اپنے قیمتی مشوروں ، یا مسائل کے حل کے لیے comment ضرور کریں اور daily up dates کے لیے ممبر بنیے-

No comments:

Post a Comment